جسٹن بیبر نے موسیقی کو کہہ دیا خیر باد

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر فائل فوٹو معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر

معروف کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ عرصے کے لیے موسیقی کو خیر باد کہہ رہے ہیں۔

گلوکارجسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں آپ لوگوں کے پیغامات پڑھ رہا ہوں، جس میں آپ لوگ نئی البم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

اپنے آخری کنسرٹ میں آپ نے بھی دیکھا ہوگا اور میں نے بھی محسوس کیا کہ میں کنسرٹ کے دوران اپنی پوری توجہ نہیں دے پا رہا تھا، آپ لوگ مجھے سننے کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں لہٰذا یہ آپ کا حق ہے کہ آپ لائیوکنسرٹ کے دوران انرجی سے بھرپور پرفارمنس دیکھیں لیکن ایسا نہ ہوسکا آپ اور میں دونوں اس کے مستحق نہیں ہیں۔

جسٹن بیبر نے مداحوں کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا اس وقت میں دنیا سے کٹا ہوا محسوس کررہا ہوں اور اس وقت میں اپنے مسائل پر توجہ دینا چاہتا ہوں اور انہیں حل کرنا چاہتا ہوں لہٰذا میں کچھ عرصے کے لیے موسیقی کو خیرباد کہہ رہا ہوں۔

اب وقت آگیا ہے کہ میں اپنی ذہنی صحت پر توجہ دوں۔ میرے مداح اور موسیقی میرے لئے اہم ہیں۔ لیکن میری ذہنی صحت، شادی اور خاندان بھی اہم ہیں۔ میں اپنے مسائل حل کرکے جلد ہی ایک زبردست البم کے ساتھ واپس آؤں گا۔

install suchtv android app on google app store