اداکار جوہنی ڈیپ پر انکی سابقہ اہلیہ نے کن اوزاروں سے تشدد کیا؟ مداح پریشان

ہولی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ اور سابقہ اہلیہ اداکارہ جوہنی ڈیپ فائل فوٹو ہولی وڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ اور سابقہ اہلیہ اداکارہ جوہنی ڈیپ

ہولی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ نے ایک آڈیو پیغام میں اپنے سابق شوہر اداکار جوہنی ڈیپ پر تشدد کرنے کا اعتراف کرلیا۔

برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ کو اداکارہ کا ایک آڈیو پیغام موصول ہوا، جس میں اداکارہ ایمبر ہرڈ جوہنی ڈیپ پر تشدد کے اعتراف کے ساتھ ساتھ انہیں دھمکی بھی دے رہی ہیں۔

33 سالہ ایمبر ہرڈ نے اس آڈیو پیغام میں بتایا کہ انہوں نے سابق شوہر پر متعدد بار برتنوں اور گلدانوں سے حملہ کیا۔

تاہم ایک موقع پر اداکارہ نے اعتراف کرتے ہوئے جوہنی ڈیپ سے معافی بھی مانگی۔

آڈیو پیغام میں اداکارہ نے سابق شوہر پر تشدد کرنے کا اعتراف کیا جبکہ یہ بھی کہتی سنائی دیں کہ 'میں نے تمہارے منہ پر تھپڑ نہیں مارا، میں تمہیں مُکا بھی نہیں مار رہی تھی، میں تو بس دھکا دے رہی تھی'۔

اس آڈیو پیغام میں ایمبر ہرڈ نے 56 سالہ جوہنی ڈیپ کو دھمکی بھی دی اور کہا کہ 'تم نے ایک جانور کو چھیڑا ہے اور یہ ٹھیک نہیں'۔

رپورٹ کے مطابق ایمبر ہرڈ کا یہ آڈیو پیغام جوہنی ڈیپ سے ہوئے ایک جھگڑے کے بعد کی ریکارڈنگ ہے۔

خیال رہے کہ ایمبر ہرڈ نے جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد ان دونوں کی 2016 میں طلاق ہوگئی تھی۔

install suchtv android app on google app store