ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی ووڈ کا سفر کرنے والے زندگی کے خوبصورت سفر پر روانہ

ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک فائل فوٹو ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک

ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن سے ہولی وڈ کے سب سے زیادہ کمانے والے اداکار ڈیوائن جونسن المعروف دی راک نے کئی سالوں بعد دوسری شادی کرکے آخر کار اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔

ڈیوائن جونسن نے امریکی گلوکارہ لورین ہاشین سے امریکی ریاست ہوائی میں شادی کی۔ اداکار نے اپنی شادی کی خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اہلیہ کے ساتھ شیئر کردہ ایک خوبصورت تصویر کے ذریعے کیا۔

اس تصویر پر دی راک نے اعلان کیا کہ انہوں نے لورین سے شادی کرلی ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

We do. August 18th, 2019. Hawaii. Pōmaikaʻi (blessed) @laurenhashianofficial❤️ @hhgarcia41?

A post shared by therock (@therock) on

 خیال رہے کہ ڈیوائن اور لورین کئی سالوں سے ایک دوسرے سے تعلق میں رہے، ان دونوں کی دو بیٹیاں جاسمین جونسن اور ٹیانا جونسن بھی ہیں۔

 
 
 
View this post on Instagram

Heaven = a pile of munchkins ???❤️

A post shared by Lauren Hashian (@laurenhashianofficial) on

 ڈیوائن کی لورین سے پہلی ملاقات 2006 میں فلم 'دی گیم پلین' کے سیٹ پر ہوئی، تاہم اس وقت ڈیوائن پہلے سے شادی شدہ تھے۔ اداکار کی پہلی اہلیہ ڈینی گارشیا پیشے سے ایک فلم پروڈیوسر ہیں۔

ان دونوں کی شادی 1997 میں ہوئی تھی تاہم 2008 میں ان دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی، ان کی ایک بیٹی سائمن الیکزینڈر جونسن بھی ہے جس کی عمر 18 سال ہے۔

install suchtv android app on google app store