گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا

امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا ہے فائل فوٹو امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہرایا ہے

امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمے دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست تو ذمے دار نہیں ہیں مگر ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوے امریکا کے مقبول گلوکار جان لیجنڈ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کو تسلیم کرنا ہوگا کہ وہ یہ بیان بازی کر کے غلط کر رہے ہیں، برائی کے اس نظریے کے تحت سیاہ فام افراد نے مساجد، معبد اور گوردواروں کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعے کے براہِ راست ذمے دار نہیں ہیں، ان کے بیانیے نے قاتل کو اکسایا۔

امریکی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ برائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اور اس کا مقابلہ کریں۔

install suchtv android app on google app store