اسکائپ کے ویب ورژن میں لینڈلائن کالز کرنا ممکن

مائیکروسافٹ کی ایپ اسکائپ کا ویب ورژن گزشتہ سال متعارف کرایا گیا تھا جس میں ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر براﺅزر پر وائس اور ویڈیو کالز کی جاسکتی ہیں تاہم اب میں مزید اپ ڈیٹس کو پیش کردیا گیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اسکائپ کے ویب ورژن کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس میں چند نئے اضافوں کا اعلان کیا ہے۔

اب اسکائپ فار ویب کی مدد سے کسی بھی لینڈ لائن یا موبائل فون پر کال کی جاسکے گی۔

اس سے قبل ویب ورژن میں صارفین اسکائپ استعمال کرنے والے افراد سے ہی بات کرسکتے تھے اور یہ نیا اضافہ کافی اچھا ہے۔

یعنی آپ ضرورت پڑنے پر انٹرنیشنل کالز اپنے کمپیوٹر کی مدد سے بھی کرسکتے ہیں مگر اس کے لیے آپ کو کچھ اسکائپ کریڈٹ خریدنا ہوگا۔

اسی طرح اسکائپ کے ویب ورژن میں اب کسی بھی شخص کو کال میں شامل کرنے کے لیے مدعو کیا جاسکتا ہے چاہے اس کا کوئی اسکائپ نہ ہو بھی ہو۔

یوٹیوب لنکس بھی چیٹنگ ونڈوز کے اندر چلتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ نوٹیفکشنز کے اضافے کی بدولت اہم پیغامات کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

install suchtv android app on google app store