اسکائپ صارفین کے لیے اہم فیچر متعارف

اسکائپ ڈیوائس کریٹیو کامنز فوٹو اسکائپ ڈیوائس

اگر تو آپ میسجنگ اپلیکشن اسکائپ کو استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں ایسے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں جن کے بارے میں مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ صارفین ان سے متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکیں گے۔

اسکائپ بلاگ میں جاری ایک بیان کے مطابق اسکائپ میں اب صارفین چیٹ کے دوران اپنے پسندیدہ ٹی وی یا فلمی لمحات کو بھیج سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجیز نامی نئے فیر کے ذریعے صارفین اپنے پسندیدہ ٹیلی ویژن شوز اور فلموں کے مختصر کلپ براہ راست چیٹ پر ڈال سکتے ہیں تاکہ اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کرسکیں۔

کمپنی کے مطابق موجیز ایسا نیا فیچر ہے جو اسکائپ کو استعمال کرنا پہلے سے بھی زیادہ بہتر تجربہ بنا دے گا۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اموٹیکون (emoticon) بٹن پر کلک کرکے فلم یا کسی ایکسپریشن کو تلاش کریں پھر موجی کا پریویو دیکھیں اور چیٹ میں شیئر کردیں۔

اسکائپ کے مطابق اس فیچر میں پرمزاح، مضحکہ خیز اور آئیکون ویڈیوز کو شامل کیا گیا ہے جس کے لیے دنیا بھر کے فلمی اداروں اور ٹی وی چینیلز سے مدد لی گئی۔

یہ فیچر ونڈوز، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر اسکائپ کے تازہ ترین ورژن میں دستیاب ہے۔

install suchtv android app on google app store