وائبراوراسکائپ پر پابندی سے عوام کو تنگ نہیں کرسکتے،چوہدری نثار

ch nisaar ali khan ch nisaar ali khan

وزارت داخلہ نے سندھ حکومت کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ کی بندش کے فیصلے کی مخالفت کردی، چوہدری نثار علیخان کا کہنا ہے کہ وائبراوراسکائپ پرپابندی لگا کر عوام کو بلاجواز تنگ کرنا نہیں چاہتے.

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے وائبر اور اسکائپ پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم یہ ضرور دیکھا جائے گا کہ سندھ حکومت کی درخواست میں کتنا وزن ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد موبائل سروس کی بندش کا فیصلہ روک دیا تھا اور مخصوص دنوں میں موبائل سروس بند کرنے کی روایت بھی ختم کی تھی۔ اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹیلی فو ن کیا اور کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنمائوں نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کو مزید تیز کرتے ہوئے انٹیلی جنس اداروں کے ٹارگٹڈ آپریشن میں کردار کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ گرفتار ملزمان کی سیاسی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کیا جائے۔ 

install suchtv android app on google app store