دنیا بھر میں اسکائپ سروس متاثر

اگر تو آپ مائیکروسافٹ کی انٹرنیٹ کالنگ اپلیکشن اسکائپ استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ دنیا بھر کے مختلف مقامات میں اس سروس میں تیکنیکی مسائل کے باعث صارفین کالز کرنے یا اس پر سائن ان ہونے سے قاصر ہیں۔

یورپی وقت کے مطابق علی الصبح سے مائیکروسافٹ کی اس مقبول کالنگ اپلیکشن میں صارفین کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔

اسکائپ نے بھی اپنے ٹوئیٹ پیغام میں اس کی تصدیق کی ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ اس کے کروڑوں عالمی صارفین میں سے کتنے افراد اس سروس کو استعمال کرنے سے قاصر ہیں۔

مائیکروسافٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نامعلوم تیکنیکی مسئلے کے باعث صارفین کو اپلیکشن کے استعمال میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ دیگر افراد کو کال نہیں کرپارہے، تاہم تحریری آن لائن پیغامات ضرورت ارسال ہورہے ہیں۔

کمپنی کے بقول کچھ صارفین کو اسکائپ میں سائن ان ہونے میں بھی مسائل کا سامنا ہے اور ان تمام خرابیوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

اسکائپ کے مطابق ہم مسئلے کو ٹھیک کرنے کے لیے کام کررہے ہیں اور توقع ہے کہ جلد آپ کو نئی اپ ڈیٹ سے آگاہ کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسکائپ دنیا بھر میں فون کالز، ویڈیو کالنگ اور تحریری پیغامات بھیجنے کے لیے کافی مقبول اپلیکیشن ہے۔

install suchtv android app on google app store