جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہئے کے کرپشن کیس کی تحقیقات شروع

جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہئے کے کرپشن کیس کی تحقیقات شروع جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہئے کے کرپشن کیس کی تحقیقات شروع

جنوبی کوریا کی سابق صدرپارک گیون ہئے کے کرپشن کیس کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ سابق صدر کوعدالت کےسامنے پیش کر دیا گیا۔

جنوبی کوریا کی سابق صدر کی ڈرامائی بر طرفی کے بعد کرپشن الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ سابق صدر کو مارچ میں گرفتاری کے بعد آج ہتھکڑی لگا کرمجرموں کی گاڑی میں عدالت میں پیشی کیلئے لایا گیا۔ مس پارک گیون ہئے پر رشوت ستانی،اختیارات کے ناجائز استعمال اور ملک کے راز فاش کرنے کےالزامات ہیں۔

سابق صدر کو مارچ میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے بعدبرطرف کیا گیا۔ سابق صدر پر اپنی قریبی دوست کیساتھ مل کر سام سنگ سمیت دیگر بڑی کمپنیوں سے رشوت لینے کا الزام ہے۔ جنوبی کوریا کی اسمبلی نے مواخذے کے بعد صدر پارک کو معطل کردیا تھا جس کی منظوری آئینی عدالت نے بھی دی تھی ۔اور انہیں عہدے سے ہٹانے کا حکم بھی دیاتھا۔

install suchtv android app on google app store