جنوبی کوریا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک

جنوبی کوریا 9 جولائی سے شدید بارشوں کی زد میں ہے۔ فوٹو: عالمی میڈیا جنوبی کوریا 9 جولائی سے شدید بارشوں کی زد میں ہے۔

جنوبی کوریا میں بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 39 افراد ہلاک جبکہ 9 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا 9 جولائی سے شدید بارشوں کی زد میں ہے، جس نے گزشتہ 3 دنوں سے شدت اختیار کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں مختلف مقامات پر کئی گھرگرگئے جبکہ 2 ہزار ہیکٹر زرعی زمین سیلابی پانی کی زد میں آگئی ہے۔

شدید بارشوں اور سیلاب سے سڑکوں اور ڈیم کو نقصان پہنچا، مسلسل شدید بارش سے دریائے ہنگاگ میں پانی کی سطح 8 میٹرتک بلند ہوگئی ہے۔

رپورٹ میں بتانا ہے کہ جنوبی کوریا کے وسطی علاقے میں انڈر گراونڈ ٹنل سے 10 افراد کی لاشیں ملیں جبکہ مختلف واقعات میں اموات کی تعداد 39 ہوگئی۔ تاہم 14 شہروں سے تقریبا ساڑھے 9 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store