امریکا کا لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

امریکا کا لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ فائل فوٹو امریکا کا لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گرکر تباہ

امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہوگیا، پائلٹ بحفاظت طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز جنوبی کوریا میں امریکا کا ایف 16 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

امریکی فوج نے طیارہ گرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ طیارہ آٹھویں فائٹر ونگ کیلئے تھا جو ہفتے کی صبح تقریباً 10 بجے اوسان ایئر بیس کے قریب کھیتوں میں گر کر تباہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے دوران پائلٹ نے محفوظ طریقے سے طیارے سے انخلاء کیا جسے مقامی طبی مرکز منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ حادثے کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فائر فائٹرز نے طیارے میں لگی آگ کو بجھادیا۔

امریکی حکام کے مطابق طیارے میں سوار پائلٹ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

install suchtv android app on google app store