برمنگھم میں پولیس کے چھاپے، سات مشتبہ افراد گرفتار

برمنگھم میں پولیس کے چھاپے، سات مشتبہ افراد گرفتار برمنگھم میں پولیس کے چھاپے، سات مشتبہ افراد گرفتار

برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کے سینیئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز لندن میں ہونے والے حملے کی تفتیش کرنے والی پولیس نے برمنگھم میں چھ گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

کمشنر راؤلے کا کہنا تھا کہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے عالمی دہشت گردی سے رغبت حاصل کی ہوگی

برطانیہ میں انسداد دہشت گردی کے محکمے کے سینیئر افسر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بدھ کے روز لندن میں ہونے والے حملے کی تفتیش کرنے والی پولیس نے برمنگھم میں چھ گھروں پر چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

لندن میٹروپولیٹین پولیس کے قائم مقام نائب کمشنر مارک راؤلے کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں سات افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

 

بدھ کی شام کو لندن میں پارلیمان کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر ایک حملہ آور نے وہاں موجود راہگیروں پر پہلے گاڑی چڑھا دی تھی پھر حملہ آور پیلس آف ویسٹ منسٹر کے دروازوں کی طرف بھاگااور وہاں پر موجود ایک پولیس اہلکار کو اس نے چاقو مار کر ہلاک کر دیا۔

مزید جانئیے: لندن میں دہشتگردی کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اورتین عام شہری شامل ہیں جبکہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا

ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اورتین عام شہری شامل ہیں جبکہ حملہ آور کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

کمشنر راؤلے کا کہنا تھا کہ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ حملہ آور نے عالمی دہشت گردی سے رغبت حاصل کی ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہاؤس آف پارلیمنٹ کے قریب 'دہشتگردی' کے واقعے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک جبکہ 40 کے قریب زخمی ہو ئے ہیں۔ خمیوں سے سات افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

امریکہ، جرمنی، فرانس سمیت دنیا کے بہت سے ممالک کے سربراہان نے اس واقعے کے بعد برطانیہ سے اظہارِ یجکہتی کیا ہے۔

فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے برطانوی وزیراعظم سے اظہارِ یجکہتی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ہم سب کا مسئلہ ہے اور فرانس برطانوی عوام کے دکھ کو سمجھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لندن واقعہ: برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں برطانوی سکیورٹی فورسز کے کردار کی تعریف کی ہے۔

جرمنی جہاں گذشتہ برس ایک ٹرک کے ذریعے ہونے والے خودکش حملے میں 84 افراد ہلاک ہوئے تھے کی چانسلر آنگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ان کا ملک برطانیہ کے ساتھ عوام اور حکومت کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑا ہے۔

install suchtv android app on google app store