لندن واقعہ: برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب

برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے فائل فوٹو برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے

لندن واقعہ کے بعد برطانوی وزیراعظم ٹریسا مے کی زیرصدارت اعلیٰ ترین سطح کا ایمرجنسی کوبرا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اجلاس میں برطانیہ میں دہشتگردی کے انتہائی خطرے کا الرٹ جاری رکھنے فیصلہ کیا گیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حملےمیں ایک ہی شخص ملوث تھا۔ لندن میں آج معمول کی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

مزید جانئیے: لندن میں دہشتگردی کے واقعے میں حملہ آور سمیت 4 افراد ہلاک، 20 زخمی

انھوں نے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔انھوں نے ہلاک افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے اظہار ہمدردی کیا اور پولیس کی تعریف کی، جس نے اس موقع پر غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store