عراق میں زائرین کی بسوں کے نزدیک خودکش دھماکے میں 100 زائرین ہلاک

عراق میں زائرین کی بسوں کے نزدیک خودکش دھماکے میں 80 زائرین ہلاک عراق میں زائرین کی بسوں کے نزدیک خودکش دھماکے میں 80 زائرین ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد میں زائرین کی بسوں کے نزدیک ٹرک کے ذریعے کیے جانے والے خودکش دھماکے میں 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دھماکا بغداد کے جنوب میں 120 کلومیٹر دور گاؤں میں ایک پیٹرول پمپ میں ہوا، دھماکے کے وقت یہاں زائرین کی بڑی تعداد موجود تھی جو کربلا سے واپس ایران آرہے تھے۔

عراق کے جوائنٹ آپریشن کمانڈر (جے او سی) کا کہنا تھا کہ کربلا سے آنے والے زائرین 7 بسوں میں سوار تھے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بسوں میں ایران اور بحرین کے ساتھ عراقی شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔

دوسری جانب صوبائی سکیورٹی افسر کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ہر سال زائرین کی بڑی تعداد کربلا میں موجود امام حسین کے مزار کا رخ کرتی ہے.

عراقی انتظامیہ کے مطابق اس برس بھی لاکھوں کے قریب زائرین مختلف شہروں سے کربلا پہنچے اور زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے 25 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔

داعش کی جانب سے موصل پر قبضے، ماضی میں ہونے والی متعدد کارروائیوں اور حملوں کی وجہ سے اس برس بھی داعش کو زائرین کی سیکیورٹی کے لیے بڑا خطرہ تصور کیا جارہا تھا۔

گذشتہ ایک مہینے میں اتحادی افواج کے آپریشنز کو کمزور کرنے اور موصل پر اپنے قبضے کو مضبوط کرنے کے لیے داعش کی جانب سے ملک کے دیگر علاقوں میں حملوں کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store