سردیاں مزید رہیں گی: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کی جانب سے سردیاں سکڑنے کی پیشگوئی کری گئی۔ مارچ کا مہینہ برفباری میں دب گیا۔ چھوٹی سردیاں لمبی ہوگئیں۔ موسمی پنڈتوں نے پھر سے غیرمعمولی بارشوں اوربرفباری کی پیشگوئی کردی۔

سردیاں چھوٹی نہیں، لمبی ہوگئیں۔ موسم محکمہ موسمیات کو گوگلیاں کرانے لگا۔سردی نے کوچ کا ارادہ ملتوی کردیا۔ اگلے ہفتے میں سردی نئی ترنگ میں آئے گی۔

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں حالیہ برفباری سے متعلق ہلکی برفباری کی پیشنگوئی کی لیکن غیرمعمولی برفباری ہوئی۔

اگلے ہفتے کے دوران ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں مزید برفباری اوربارش ہوگی۔

بارشوں کے اس نئے سلسلے سے درجہ حرارت ایک بار پھر نیچے آئے گا۔ مارچ کے مہینے میں عوام پھولوں کے ساتھ سردی گرمی دونوں موسموں کے مزے لوٹیں گئے۔

موسم کی نبض پرکھنے والے کہہ رہے ہیں کہ کراچی والے بھی پریشان نہ ہوں بارش ہو نہ ہو ٹھنڈی ہوائیں وہاں بھی ضرور چلیں گی۔

install suchtv android app on google app store