بدلتا موسم انسان کو کیوں اداس کر دیتا ہے؟ ماہرین نے پردہ فاش کر دیا

بدلتا موسم انسان کی اداسی کا باعث فائل فوٹو بدلتا موسم انسان کی اداسی کا باعث

اداسی ایک نفسیاتی بیماری ہے۔جونہی موسم بدلتا ہےہر انسان میں نمایاں تبدیلی نظر آتی ہےاس طرح موسمی اثرات نفسیاتی مریضوں میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔

خاص طور پہ یہ اثرات موسم بہار میں نظر آتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ یہ مرض مردوں کی نسبت عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے۔

ہر 4 مریضوں میں 3 خواتین اور 1 مرد ہوتا ہے۔

یہ مرض بڑی عمر کے لوگوں میں شاد و نادر ہی پایا جاتا ہے۔

دراصل یہ تناؤ اور دباؤ کی ایک قسم ہے۔موسم گرما میں جوں جوں شدت بڑھتی ہے۔اس میں اضافہ ہوتا جاتا ہے۔

گرمی کی شدت سے عام نارمل آدمی بھی چڑچڑا ہو جاتا ہے اور اس میں بدمزاجی آ جاتی ہے۔

یہ ایک ایسا مرض ہے۔جس میں انسانی جسم پر سورج کی روشنی اکثر اثر انداز ہوتی ہے اور اسی روشنی کا بہت کم یا بہت زیادہ ہونا انسان کے بس میں نہیں رہتا۔

یہ نا صرف نفسیاتی بلکہ جسمانی نظام میں بھی تبدیلی پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے اور انسان کی دلچسپیوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

ویسے تو پرہیز علاج سے بہتر ہے۔

جو انسان زیادہ Sensitive ان کو چاہیے وہ زیادہ گرمی یا زیادہ سردی میں باہر نکلنے سے گریز کریں اور کوشش کریں وہ اپنے باہر کے کام ایسے ٹائم میں انجام دیں جب وہ خود کو آسانی میں محسوس کریں۔

اس کا علاج لائٹ ٹریٹمنٹ ہے۔اس کے اثرات صبح اور شام زیادہ اچھے نظر آتے ہیں۔

فوٹو تھراپی بھی مصنوعی طریقہ علاج ہے۔جس سے کمرے میں روشنی کا زیادہ انتظام کیا جاتا ہے۔

عام طور پر گرم علاقوں میں لوگ کمروں کے اوپر سبز رنگ کا شیڈ لگواتے ہیں جس سے ان کے کمروں میں گرمی کم ہو جاتی ہے۔

قدرتی طور پر اگر کمرے کی کھڑکی کے باہر درخت وغیرہ ہوں تو اس سے موڈ اچھا رہتا ہے۔اس طرح انسان کے چڑچڑے پن میں کمی واقع ہو جاتی ہے۔

ذہنی دباؤ کم کرنے والی دوائیں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں لیکن ان دواؤں کے سائیڈ ایفیکٹس ہوتے ہیں ان سے بچنے کے لئے ماحول میں تبدیلی لائیں اگر اس سے بہتری نہ آئے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں کسی اچھے ماہر نفسیات سے ضرور رابطہ کریں۔

install suchtv android app on google app store