ملک بھر میں سردی کا راج، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری

ملک بھر میں سردی کا راج، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری ملک بھر میں سردی کا راج، پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری

راولپنڈی اسلام آباد میں آسمان پر بادل تیر رہے ہیں۔ لاہور کا موسم بھی ابرآلود ہے۔ پشاور میں بارش کے بعد دھند چھاگئی اور کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

گلگت سے لے کر کراچی تک ٹھنڈ ہی ٹھنڈ ہے۔ پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری جاری ہے اور میدانی علاقوں میں بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اسلام آباد ، لاہور اور کراچی میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔

پہاڑ، راستے ، عمارتیں ، درخت سب برف کی چادر تلے چھپ گئے ہیں۔ برف کے دودھیا گالوں نے خوب صورت تصویر بنا دیا ۔ گلگت بلتستان ہو یا ، گلیات ہر جگہ برف اور بادلوں کا راج ہے۔ کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن بھی سفید دوشالہ اوڑھے ٹھٹھر رہے ہیں۔ ابھی مزید برفباری متوقع ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں آسمان پر بادل تیر رہے ہیں۔ لاہور کا موسم بھی ابرآلود ہے۔ پشاور میں بارش کے بعد دھند چھاگئی اور کراچی میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارش سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

 

install suchtv android app on google app store