طویل خشک سردی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت

طویل خشک سردی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں باران رحمت فائل فوٹو

سال بدلا تو موسم بھی بدل گیا،،پت جھڑ کے بعد رم جھم نے خوبصورت نظاروں کو چار چاند لگا دئیے، ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں نے بسیرا کر لیا۔

لاہور ، اسلام آباد ، راولپنڈی ، گلگت ، بلتستان سمیت متعدد علاقوں میں رم جھم ، پہاڑوں پر برف باری کا امکانخشک سردی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر ، راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب ، فاٹا ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا یہ سلسلہ آئندہ دو سے تین روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ہلکی بوندا باندی کے بعد موسم مزید سرد ہو گیا ہے ، جڑواں شہروں میں آج کم سے کم درجہ حرارت دس جبکہ زیادہ سے زیادہ بائیس ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، فاٹا، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوئٹہ ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔

اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن ، گلیات ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں برفباری متوقع ہے ۔ وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہاں پارہ منفی آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ۔

install suchtv android app on google app store