لاہور میں آج بھی موسم خشک درجہ حرارت 44 ڈگری تک رہے گا

لاہور میں موسم خشک فا ئل فوٹو لاہور میں موسم خشک

ہوا میں نمی کا تناسب سات سے انیس فیصد تک ہوگا ، رات گئے ہلکے بادلوں کے آنے سے کل درجہ حرارت میں کمی ہوسکتی ہے۔

 لاہور پر سورج آج بھی خوب چمکے گا ۔ درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج موسم گرم اور خشک رہے گا کم سے کم درجہ حرارت بھی 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف سات سے 19 فیصد تک ہو گا جس سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو گی تاہم ہوا چلتی رہے گی ۔ رات گئے ہلکے بادل آنے کا امکان ہے جس سے منگل کے روز درجہ حرارت میں کمی ہو سکتی ہے ۔

install suchtv android app on google app store