ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو آج طلب کر لیا

شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید فائل فوٹو شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہوئے پانچوں کھلاڑیوں کو آج طلب کرلیا۔

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور کرکٹ سے دوری کے بعد اب شرجیل خان، خالد لطیف، محمد عرفان، شاہ زیب حسن اور ناصرجمشید کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔

معطل پانچوں کھلاڑیوں کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لئے آج طلب کرلیا جہاں وہ اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔

مزید جانئیے: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان ، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن آج پیش ہو کر سائبر کرائم سیل کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جب کہ شرجیل خان اور خالد لطیف 21 مارچ کو پیش ہوں گے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔

ایف آئی اے پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر عثمان اور تفتیشی افسر نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک اہم قومی نوعیت کی تفتیش ہے جس کے ساتھ ملکی وقار منسلک ہے۔

یہ بھی جانئیے: اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے: مصباح الحق

ایف آئی اے نے محمد عرفان، شاہ زیب حسن، خالد لطیف، شرجیل خان اور ناصر جمشید کو پوچھ گچھ کے لئے 20 اور 21 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اس لئے ان تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

install suchtv android app on google app store