اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا جب کہ کھلاڑیوں کو کل طلبی کے نوٹسز بھی جاری کر دیئے گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے گرد گھیرا تنگ ہوتا جا رہا ہے اور کرکٹ سے دوری کے بعد اب کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش سامنے آئی ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کے معاملے پر زیر تفتیش کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا ہے اور اگلے 48 گھنٹوں کے دوران تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔

ایف آئی اے پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر عثمان اور تفتیشی افسر نے وزارت داخلہ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک اہم قومی نوعیت کی تفتیش ہے جس کے ساتھ ملکی وقار منسلک ہے۔ ایف آئی اے نے محمد عرفان، شاہ زیب حسن، خالد لطیف، شرجیل خان اور ناصر جمشید کو پوچھ گچھ کے لئے 20 اور 21 مارچ کو طلب کر رکھا ہے اس لئے ان تمام کھلاڑیوں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

ذرائع کے مطابق معطل پانچوں کرکٹرز ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کے حوالے سے اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عرفان ، ناصر جمشید اور شاہ زیب حسن 20 مارچ کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر سائبر کرائم سیل کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے جب کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کو 21 مارچ کو سائبر کرائم سیل کے روبرو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store