سانحہ بلدیہ کیس، سندھ ہائی کورٹ نے5 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا

 سانحہ بلدیہ کیس، سندھ ہائی کورٹ نے5 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا فائل فوٹو سانحہ بلدیہ کیس، سندھ ہائی کورٹ نے5 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بلدیہ کے 5 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد روکنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ کیس کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے 5 ملزمان کی سزا پر عملدرآمد کرنے سے روک دیا۔

عدالت نے پولیس فائل سمیت عدالتی کارروائی اور دیگر متعلقہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے 4 ماہ کے اندر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جن ملزمان کی اپیلوں پر سزا روکنے کا حکم دیا گیا ان میں رحمان عرف بھولا، زبیر عرف چریا، علی محمد، ارشد محمود اور فضل احمد شامل ہیں۔

واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ 22 ستمبر کو سنایا تھا۔

install suchtv android app on google app store