سندھ ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا

اعظم سواتی فائل فوٹو اعظم سواتی

سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کو مزید مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں درج مقدمات کے خلاف ان کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست سماعت ہوئی۔ عدالت نے اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔

وکیل کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے صوبے میں تمام مقدمات کو ختم کردیا ہے، مزید کہا کہ ہم نے تمام مقدمات اور گرفتاری کو چیلنج کیا ہے۔

عثمان سواتی کی نئی درخواست پر بھی پراسیکیوٹر جنرل کو نوٹس جاری کردیے ہیں، جس کو پراسیکیوٹرجنرل نے وصول کرلیا۔

عدالت نے دونوں درخواستوں کو یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پراسیکیوٹرجنرل اورآئی جی سندھ کو14 دسمبرکو جواب دینے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store