سندھ ہائی کورٹ نے جبران ناصر اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

منشا پاشا اور جبران ناصر فائل فوٹو منشا پاشا اور جبران ناصر

سندھ ہائی کورٹ نے وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ اداکارہ منشا پاشا کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں وکیل جبران ناصر اور ان کی اہلیہ منشا پاشا کو ائیرپورٹ سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے درخواستگزاروں کی درخواست کو منظور کرلیا۔

درخواست میں جبران ناصر نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 27 جون 2023 کو اپنے اہلخانہ کے ساتھ عید کی تعطیلات گزارنے جارہے تھے، امیگریشن ڈیسک پر پہنچے تو ایگزٹ اسٹمیپ لگا کر واپس بھیج دیا گیا، ڈیوٹی پر موجود افسر خان نے بتایا کہ ہدایت ہے کہ آپ کو نہیں جانے دینا، ہمارا سارا سامان بھی آف لوڈ کردیا گیا۔

جبران ناصر کی درخواست میں کہا گیا کہ یکم جون کو 10 سے 15 نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا، اغوا کا مقدمہ کلفٹن تھانے میں درج کرایا گیا جو اے کلاس کردیا گیا لہٰذا ملک سے باہر جانے سے روکنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

عدالت نے جبران ناصر کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست گزار اور ان کی اہلیہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا۔

 

install suchtv android app on google app store