تھر کول منصوبہ وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کوششوں سے شروع

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت سنجیدہ ہوچکی ہے۔ بڑے منصوبے کوئی ایک جماعت آگے نہیں بڑھا سکتی۔

تھرکول منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے سب کو کام کرنا ہوگا اور ایک دوسرے کی مدد کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ تھر میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی۔ تھر کے لوگ پیار کرنے والے ہیں، ان کا شکریہ ادا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے مشکور ہیں جنہوں نے تھر کیلئے وقت نکالا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ تھر کول منصوبہ وفاق اور سندھ حکومت کی مشترکہ کوششوں سے شروع ہورہا ہے۔ منصوبہ ملک کی توانائی ضروریات پوری کرنے کیلئے اہم ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تھرکول کا کوئلہ پاکستان کیلئے سونا ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبے سے 660 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔

install suchtv android app on google app store