دبئی:سابق صدر آصف علی زرداری کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت ملاقات میں دونوں جماعتوں کے لیڈروں پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق

سندھ حکومت سندھ حکومت

سابق صدر آصف علی زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت دے دی،دبئی میں پیپلز پارٹی کی قیادت اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں دونوں جماعتوں کے لیڈروں پر مشتمل کمیٹی بنانے پر اتفاق بھی کیا گیا

پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان قربتیں پھر بڑھنے لگی ہیں۔ ایم کیوایم کے رہنماؤں نے دبئی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کی۔ کراچی سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور لندن سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ندیم نصرت نے دبئی میں آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر بھی موجود تھے۔ زرائع کے مطابق ملاقات میں گلے شکوے اور نئے وعدے بھی ہوئے۔ ساتھ ہی ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت بھی مل گئی۔
ملاقات میں ندیم نصرت نے ایم کیوایم کے تحفظات پر کھل کر بات کی جس پر آصف زرداری نے تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں تعلقات بہتر بنانے کیلئے پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم کے رہنماؤں پر مشتمل کیمٹی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا

install suchtv android app on google app store