کراچی: کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید

دارالعلوم کورنگی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر راہگیر بچہ بھی شہید ہوا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے دارالعلوم کورنگی کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 اہلکارزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

شہید ہونے والوں میں سے دو کی شناخت قمرالدین اور بابر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے راہگیر بچہ جاں بحق اور ایک زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہید دونوں پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹس نہیں پہنی ہوئی تھیں جب کہ دونوں اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس گاڑی میں موجود تھیں۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کےخول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store