کراچی میں دفتر جانے والے پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ

کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا فائل فوٹو کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا

کراچی میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار شاکر گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں لنڈی کوتل چورنگی کے قریب دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے دفتر جانے والے پولیس اہلکار پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق اہلکار کی شناخت شاکر کے نام سے ہوئی جس کے سر میں گولی ماری گئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار شاکر گلبرگ تھانے ڈیوٹی پر جارہا تھا جسے راستے میں نشانہ بنایا گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

install suchtv android app on google app store