سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر: سیہون میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف

سانحہ درگاہ لعل شہباز قلندر میں جاں بحق افراد کی باقیات کی بے حرمتی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق دو روز قبل سانحہ سیہون میں شہید ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضاء مزار کے قریب موجود نالے اور کچرے کے ڈھیر میں پائے گئے ہیں جنہیں آوارہ کتے اور دیگر جانور کھا رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر سیہون کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھی میڈیا کے ذریعے اور کچھ لوگوں سے اس قسم کی خبریں سنیں ہیں لیکن کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ لاشوں کے اعضا کہاں پڑے ہیں۔

یہ بھی جانیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 83 افراد شہید، 343 سے زائد زخمی

انہوں نے کہا کہ لاشوں کے اعضا نالے اور کچرے کے ڈھیر تک پہنچنے کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید جانیں: امریکہ کی سیہون شریف ، دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

وزیراعلیٰ سندھ نے سیہون دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کے اعضا کے ساتھ بے حرمتی کی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیہون سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اور بھی جانیں: مختلف آپریشن میں 100 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا: آئی ایس پی آر

انہوں نے انسانی اعضا کو اکٹھا کر کے فوری طور پر دفنانے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ غفلت میں مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

install suchtv android app on google app store