امریکہ کی سیہون شریف ، دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر

محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاکہ اُن کا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے۔

امریکہ نے سیہون شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

درگاہ لعل شہباز قلندر میں دھماکا، 72 افراد سے زائد جاں بحق، 200 سے زائد زخمی

ایک بیا ن میں محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاکہ اُن کا ملک دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہے اور جنوبی ایشیائی خطے کی سلامتی کیلئے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ملکر کام کرتا رہے گا۔

install suchtv android app on google app store