سانحہ سیہون کے ملزمان کو ہرصورت گرفتارکیا جائے: وزیراعلیٰ سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ سہون واقعے کے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

امن و امان سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے حکام نے شرکت کی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سیہون واقعے کے ملزمان کی ہر صورت گرفتاری چاہتے ہیں۔ اس موقع پرآئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سیہون واقعے پراب تک کی تحقیقات اور پیشرفت پر بریفنگ میں بتایا کہ درگاہ کی بجلی 4 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: درگاہ لعل شہباز قلندر میں خودکش حملہ، 83 افراد شہید، 343 سے زائد زخمی

جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حیسکو بجلی نہیں کاٹ سکتی، وفاق سے سرکاری بلوں کو سیٹل کراچکے ہیں۔

محکمہ اوقاف ہر مزار پر لیڈی سرچرز تعینات کرے، ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز اور محکمہ اوقاف کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی روزانہ سیکیورٹی پر رپورٹ دے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہمارے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بہادری سے لڑ رہے ہیں، ہمیں ہر صورت یہ جنگ جیتنی ہے۔

مزید جانئیے: دہشت گرد جہاں بھی ہوں پوری قوت سے خاتمہ کردیں: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعلیٰ نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ لعل شہباز قلندر، شاہ لطیف بھٹائی، عبداللہ شاہ غازی مزار سمیت چھیاسی درگاہوں کی سیکیورٹی الرٹ کی جائے۔

install suchtv android app on google app store