کراچی: سعید الزمان صدیقی نے گورنر سندھ کا حلف اٹھا لیا

 جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزماں صدیقی

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ر سعید الزماں صدیقی نے گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا ۔

گورنر ہاؤس کراچی میں جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے ان سے حلف لیا۔

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سندھ کے نئے گورنر بن گئے

 اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت صوبائی وزرا، مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنماؤں سمیت اہم سیاسی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور معززین کے علاوہ ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ 

عشرت العباد کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزماں کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ: ذرائع

انیس  سو  سنتیس  کو لکھنو میں پیدا ہونے والے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی سندھ کے  تیسویں گورنر ہیں، وہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر بھی فائز رہے،  دو ہزار آٹھ  میں پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد خلاف انہوں نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر صدارتی انتخاب بھی لڑا تھا۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے قبل ڈاکٹر عشرت العباد خان  چودہ  برس تک سندھ کے گورنر رہے تھے تاہم ایوان صدر نے دو روز قبل انہیں عہدے سے ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store