عشرت العباد کی جگہ جسٹس (ر) سعید الزماں کو گورنرسندھ بنانے کا فیصلہ: ذرائع

 پرویزمشرف دورمیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکارکیا تھا فائل فوٹو پرویزمشرف دورمیں پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکارکیا تھا

سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر) سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، وہ جنرل مشرف کے دور میں چیف جسٹس آف پاکستان بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ عشرت العباد کو ہٹاکر سعید الزماں صدیقی کو نیا گورنر بنانے فیصلہ وزیراعظم نوازشریف اور صدر ممنون حسین کی ملاقات میں کیا گیا ۔

صدر ممنون حسین نے سعید الزماں صدیقی کو گورنر بنانے کی منظور دی ۔ عشرت العباد 27دسمبر 2002ءسے اب تک گورنر ہیں،وہ سب سے زیادہ عرصہ تک اس عہدہ پر رہنے والی شخصیت بھی ہیں۔

سعید الزماں صدیقی نے 2008ء میں ن لیگ کے ٹکٹ پر صدارتی الیکشن میں سابق صدر آصف زرداری سے مقابلہ بھی کیاتھا،انہوں نے سابق صدر پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا ۔وہ رکن الیکشن کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں ۔

 

install suchtv android app on google app store