جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سندھ کے نئے گورنر بن گئے

جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سندھ کے نئے گورنر بن گئے سچ ٹی وی (سکرین گریبنگ) جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سندھ کے نئے گورنر بن گئے

صدر مملکت نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سندھ کے نئے گورنر ہونگے۔

صدر پاکستان ممنون حسین نے سندھ کے نئے گورنر کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں سندھ کے 31ویں گورنر ہوں گے۔

صدر مملکت نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کر دیئے ہیں جسکے بعد ایوان صدر سے نئے گورنر کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

نئے گورنر سندھ جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا ئیں گے۔

install suchtv android app on google app store