عامر خان اور ساجد حسین کو بھی حراست میں لے لیا گیا

عامر خان اور ساجد حسین کو بھی حراست میں لے لیا گیا عامر خان اور ساجد حسین کو بھی حراست میں لے لیا گیا

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان اور رکن اسمبلی ساجد حسین کو بھی حراست میں لے لیا گیا، اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کو پریس کلب کے باہر سے رینجرز نے حراست میں لیا۔

شر انگیز تقریر، میڈیا دفتر، ورکرز پر ایم کیو ایم کارکنوں کے حملوں اور پولیس سے تصادم کے واقعے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں اور کارکنوں کیخلاف کارروائیوں کا آغاز ہوگیا، ڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن کے بعد عامر خان اور رکن قومی اسمبلی ساجد حسین کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عامر خان کو نائن زیرو سے نکلنے کے بعد جبکہ ساجد حسین کو ملیر میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کی کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا۔

install suchtv android app on google app store