گورنرشپ اور وزارت کا معاملہ؛ ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر شدید اختلافات

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندر ایک مرتبہ پھر شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندر ایک مرتبہ پھر شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اندر ایک مرتبہ پھر شدید اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں، تحفظات گورنرشپ اور وزارت کے حوالے سے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کے لیے اہم حلقوں نے ایم کیو ایم رہنما اور سابق سینیٹر خوش بخت شجاعت کا نام فائنل کیا ہے۔ اس نام پر ایم کیو ایم کے مقتدر حلقوں کو شدید تحفظات ہیں۔

مقتدر حلقوں کا کہنا ہے کہ خوش بخت شجاعت کافی عرصے سے غیر فعال ہیں، نہ ہی پارٹی کے لیے ان کی کوئی گراں قدر خدمات ہیں۔ گورنر کے نام کے لیے ان سے کوئی رائے نہیں لی گئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اختلاف ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کی وجہ سے مزید بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے ایم کیو ایم پاکستان میں ضم ہونے کے بعد یہ متفقہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ رابطہ کمیٹی کا کوئی رکن یا سربراہ سرکاری عہدہ یا وزارت نہیں لے گا۔

موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما پارٹی کو اس مشکل سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store