سانحہ صفورا کے سات ملزمان ملیر کینٹ منتقل

سانحہ صفورا فائل فوٹو سانحہ صفورا

سانحہ صفورا میں ملوث سات دہشت گردوں کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر ملیر کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق سانحہ صفورا میں ملوث سعد عزیز، طاہر منہاس، اظہر عشرت اور سلطان قمر صدیقی کو ملیر کینٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں پر مقدمہ فوجی عدالت میں چلے گا۔

جیل ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سخت ترین حفاظتی انتظامات میں ملزمان کی منتقلی عمل میں آئی، کینٹ منتقلی کا فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔

واضح رہے کہ تیرہ مئی سال دوہزار پندرہ کو صفورا گوٹھ میں آٹھ دہشت گردوں کی جانب سے اسماعیلی برادری کی بس کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں ملزمان نے بس میں سوار 46 افراد کے سروں میں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store