تمام تعلیمی ادارے روزانہ 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان

 تعلیمی ادارے فائل فوٹو تعلیمی ادارے

سندھ میں پیر سے تمام تعلیمی ادارے روزانہ100 فیصدحاضری کے ساتھ کھلیں گے۔

وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی زیرصدارت اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں موسمِ گرما کی تعطیلات، امتحانات اور داخلوں کے شیڈول طے کیے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چوتھی سےآٹھویں جماعت کے امتحانات 2 مئی جب کہ نویں اور دسویں بورڈ کے امتحانات17 مئی سےہوں گے۔

ان کے نتائج کا اعلان17 جولائی کوکیاجائےگا۔ امتحانی پیپرزمیں40 فیصد ایم سی کیوز اور60 فیصد تفصیلی سوالات ہوں گے۔

تعلیمی اداروں میں گرما کی چھٹیاں یکم جون سے31جولائی تک ہوں گی اسی دوراں یکم جولائی میں31جولائی تک ہائیراسکولزمیں داخلے ہوں گے۔ کراچی:نئےتعلیمی سال کی کلاسز کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔

فرسٹ ایئر اور سیکنڈایئر کےامتحانات 15 جون سےہوں گے جب کہ موسم سرماکی چھٹیاں 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔ سیکریٹری کالجز خالدحیدر انٹر کےنتائج آتے ہی داخلےشروع کر دیں گے۔

install suchtv android app on google app store