مظفر گڑھ: کرسمس پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ فائل فوٹو کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنانے والے 3 دہشت گردوں کو مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ٹی نے مظفر گڑھ کے علاقے راولے والا میں کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے جب کہ وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ کے رہائشی ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد نوید، شاہد نفیس اور محمد ارشد شامل ہیں۔

ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔

install suchtv android app on google app store