لاہور کے بعد ایک اور شہر میں بھی وکلا کے تشدد کی خبر آگئی، تفصیلات جاری کردی گئی

لاہور کے بعد ایک اور شہر میں بھی وکلا کے تشدد کی خبرآگئی, فائل فوٹو لاہور کے بعد ایک اور شہر میں بھی وکلا کے تشدد کی خبرآگئی,

وکلا نے عدالتی بیلف کیخلاف تھانے میں درخواست بھی دیدی۔

مظفرگڑھ میں بھی وکلانے عدالتی عملے سے معمولی جھگڑے کے بعد جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کردیا۔

کمپیوٹرز، کرسیاں، گملے توڑدئیے اورعملے کو تشدد کا نشانہ بنایااورکوریج کیلئے آنے والے میڈیا نمائندوں کے موبائل بھی چھین لئے۔وکلا کے تشددسے 2 عدالتی اہلکار زخمی ہوگئے۔

وکلا نے عدالتی بیلف کیخلاف تھانے میں درخواست بھی دیدی۔

عدالتی ذرائع کے مطابق شہبازنامی وکیل اور عدالتی اہلکار میں معمولی بات پر جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی‘واقعے کے بعد 30 سے زائد وکلانے جوڈیشل کمپلیکس پردھاوا بول دیا۔

توڑ پھوڑ کی‘ کمپیوٹرز‘ پرنٹرز‘ کرسیاں توڑ دیں اور عدالتی عملے کو گملے مارے۔

بعدازاں وکلا نعرہ بازی کرتے ہوئے واپس بار رومروانہ ہوگئے‘ عدالتی ذرائع کے مطابق وکلا کے تشدد سے 2 عدالتی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کیا۔

install suchtv android app on google app store