سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل کا ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار

سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکارکردیا۔ فائل فوٹو سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکارکردیا۔

سانحہ ساہیوال کے مدعی جلیل نے ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکارکردیا۔

سانحہ ساہیوال مقدمے کے مدعی جلیل نے ساہیوال آکر سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں کی شناخت پریڈ کرنے سے انکار کردیا۔ مدعی جلیل کا کہنا ہے کہ ہم اس جے آئی ٹی کونہیں مانتے کیونکہ وہ ہمارے مقدمہ کو خراب کر رہی ہے، ہم کس کی شناخت پریڈ کریں، جے آئی ٹی اورپولیس کو پتا ہے ہمارے قاتل کون ہے۔

جے آئی ٹی نے گزشتہ روزجلیل، بھتیجے عمیراورایف آئی آر کے گواہان کوآج 10 بجے ساہیوال شاخت پریڈ کے لئے بلایا تھا۔

علاوہ ازیں سانحہ ساہیوال کو11 دن گزرگئے لیکن مکمل شواہد فراہم نہ کئے جاسکے جب کہ تحقیقات سست روی کا شکارہوگئی۔ فرانزک ایجنسی ادھورے شواہد کی بنیاد پرتحقیقات مکمل کرنے سے قاصرہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی ذرائع کے مطابق جن رائفلوں سے گولیاں ماری گئیں وہ اب تک نہیں ملیں، رائفلیں نہ ملنے تک تحقیقات میں پیشرفت نہیں ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندانوں نے بھی شرکت کی تھی اورانہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ سی ٹی ڈی کی طرف سے جاں بحق افراد کے خلاف درج ایف آئی آرخارج کی جائے اور انہوں نے جے آئی ٹی کومسترد کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

install suchtv android app on google app store