لاہورمال روڈ خود کش حملے کا سہولت کار سمیت درجنوں افراد گرفتار

لاہور دھماکے کے بعد پولیس کا بڑے پیمانے پر آپریشن فائل فوٹو لاہور دھماکے کے بعد پولیس کا بڑے پیمانے پر آپریشن

مال روڈ پر کیے جانے والے خود کش حملے کے سہولت کارکو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کے دوران گزشتہ دنوں مال روڈ پر ادویہ ساز کمپنیوں کے احتجاج کے دوران پولیس کے قریب کیے جانے والے خود کش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے سہولت کار کو سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کی معاونت سے کارروائی کے دوران گرفتارکیا جب کہ سہولت کار کے قریبی عزیزوں کو بھی گزشتہ روز گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہولت کار کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے جب کہ اس سے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب مال روڈ اور گرد و نواح میں نصب سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج سے معلوم ہوا ہے کہ خودکش حملہ آور اور اس کا سہولت کار موٹر سائیکل پر سوار ہوکر ٹیمپل روڈ سے آئے تھے، یہ موٹر سائیکل چوری کی گئی تھی جس کی اس کے مالک نے متعلقہ تھانے میں رپورٹ بھی درج کرائی تھی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مال روڈ پر خودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 13 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں خودکش حملے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردیں۔ سمن آباد، اسلام پورہ، گلشن راوی، اور ساندہ سے مزید 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار شدگان کی تعداد ڈیڑھ سو سے تجاوز کرگئی۔

لاہور میں خودکش حملے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے چھاپہ مار کارروائیوں میں 20 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ رات گئے کارروائی کے دوران پولیس نے سمن آباد سے 6، اسلام پورہ سے 13، گلشن راوی سے 4، اور ساندہ سے 3 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

مزید جانئیے: پی ایس ایل فائنل: دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ، میچ کو شیڈول کے مطابق یقینی بنایا جائے گا: جنرل باجوہ

ماڈل ٹاون میں قائم مختلف ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز میں پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے مشترکہ کومبنگ آپریشن بھی کیا گیا۔ سرچ آپریشن میں بائیو میٹرک مشین کے ذریعہ کوائف کی چیکنگ کی گئی۔

یاد رہے کہ لاہور دھماکے بعد اب تک 150 سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ شہر کے راستوں پر بھی پولیس کی نفری بڑھا کر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ مختلف علاقوں میں اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: نواز شریف

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہور پہنچ کر کور ہیڈ کوارٹرز میں اعلیٰ عسکری قیادت کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ اجلاس میں آرمی چیف نے پاک فوج کو جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

مزید پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے قریب دھماکہ میں ڈی آئی جی ٹریفک سمیت 14 افراد شہید

اس سے ایک روز قبل لاہور کے مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر ہونے والے خودکش بم دھماکے میں ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 14 افراد شہید اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store