خاور مانیکا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

خاور مانیکا فائل فوٹو خاور مانیکا

بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو سینئر سول جج نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

خاور مانیکا کو محکمۂ اینٹی کرپشن نے سینئر سول جج اوکاڑہ کی عدالت میں پیش کیا۔ سینئر سول جج نے کہا کہ خاور مانیکا کو 4 اکتوبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا کو گرفتار کیا تھا۔

ترجمان اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کو سرکاری رقبے پر ناجائز تعمیرات کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ خاور مانیکا کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے ریفرنس پر انکوائری کر رہے ہیں، ان پر قبرستان کی جگہ پر غیر قانونی شادی ہال تعمیر کرنے کا الزام ہے، انہوں نے قبرستان کی زمین پر غیر قانونی طور پر 26 دکانیں تعمیر کیں۔

اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق خاور فرید مانیکا ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اینٹی کرپشن نے ان کی ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا کر انہیں گرفتار کر لیا۔

install suchtv android app on google app store