صحافی عمران ریاض خان کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض خان فائل فوٹو صحافی عمران ریاض خان

معروف یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران ریاض کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ان کے بھائی یوسف نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عمران ریاض کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا۔

یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتار کرنے والے لوگوں نے گرفتاری کی وجہ نہیں بتائی۔

عمران ریاض کے وکیل علی اشفاق کا سماجی رابظے کی وہب سائٹ پر کہنا تھا کہ عمران ریاض خان کو ابتدائی اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے گرفتار کیا ھے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض اور اسد طور کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل طلب کیا ہے۔

اسد طور کو سائبر کرائم اسلام آباد جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم لاہور میں 11 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store