چوہدری نثارکا مستقبل میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

چوہدری نثارکا مستقبل میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان فائل فوٹو چوہدری نثارکا مستقبل میں الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

ن ليگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔ چوہدری نثار نے کہا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے چُپ کا روزہ توڑ دیا

انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی کا تعلق متاثر ہوسکتاہے ۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے 2018 میں آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی۔

install suchtv android app on google app store