میں چوہدری نثار کا پیچھا کروں گا, اہم سیاسی کارکن کا بیانیہ جاری، جانیے تفصیلات

 چوہدری نثار فائل فوٹو چوہدری نثار

وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ چوہدری نثار لوگوں کو ڈراتا تھا غریب کو رسوا کرتا تھا میں چوہدری نثار کا پیچھا کروں گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرغلام سرور نے کہا کہ میں نےعلاقے میں ترقیاتی کام کرکے اپنا عہد پورا کیا۔ چوہدری نثار بدقسمت تھا 35 سال علاقے کی پسماندگی دورنہ کرسکا۔

غلام سرور نے کہا کہ وہ شخص نہ درد دل رکھتا تھا نہ ہی نمائندگی کا حق، چوہدری نثار لوگوں کو ڈراتا تھا غریب کو رسوا کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی داخل کراتے ہی میں نےکہہ دیا تھا الیکشن جیتوں گا، میں چوہدری نثار کا پیچھا کروں گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی بے روز گاری ہے، مخالفین نے پاکستان کو نئی طاقت بنتے دیکھا تو پی ڈی ایم بنا ڈالی، پی ڈی ایم بد دیانتوں چوروں اور غداروں کا الائنس ہے پی ڈی ایم والےمودی کی زبان بول رہے ہے۔

install suchtv android app on google app store