لمبی خاموشی کے بعد چوہدری نثار ایک بار پھر ملکی سیاست میں متحرک

سابق وزير داخلہ چوہدری نثار فائل فوٹو سابق وزير داخلہ چوہدری نثار

سابق وزير داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مسلم ليگ ن اور تحريک انصاف دونوں سے رابطہ ہے، لیکن سوچا نہیں کہ کس جماعت میں جانا ہے۔سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چوہدری نثار علی خان نے راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم ليگ نون اور تحريک انصاف دونوں سے رابطہ ہے، لیکن ابھی نہیں سوچا کہ کس جماعت کی طرف جانا ہے۔

چوہدری نثار نے کہا کہ میں آئندہ انتخابات میں آزاد حيثيت ميں بھی انتخاب لڑ سکتا ہوں، او کسی پارٹی کی طرف سے بھی۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس وقت جان بوجھ کر ملکی سیاست پر بات نہیں کر رہا۔

install suchtv android app on google app store