خیبر میں خود کش دھماکا، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔ فوٹو: ٹوئٹر ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں تھانہ علی مسجد کی حدود میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او شہید ہوگئے۔ آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جس میں ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ خودکش حملہ آور مسجد میں پناہ لیے ہوئے ہے، اسے پکڑنے کے لیے جیسے ہی ایڈیشنل ایس ایچ او مسجد کے اندر داخل ہوئے تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے میں مسجد کی عمارت شہید ہوگئی، جبکہ اسکے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص نے تلاشی کے دوران خود کو دھماکے سے اڑایا۔

install suchtv android app on google app store