مقبوضہ کشمیر: 17 دنوں سے جاری کشیدگی کے دوران شہدا کی تعداد 56 ہوگئی

بھارتی سیکیورٹی فورسز فائل فوٹو بھارتی سیکیورٹی فورسز

مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ کشیدگی کو سترہ روز گزر گئے ہیں جبکہ اس دوران بھارت کی ریاستی دہشتگردی میں رتی بھر کی کمی نہیں آئی، برہان وانی کی شہادت سے شروع ہونے والے شہادتوں کے سلسلے میں اب تک پچپن کشمیری شہید ہو چکے ہیں۔

برہان وانی کی شہادت کے بعد سے لے کر اب تک کشمیر میں جاری کشیدگی کوسترہ روز گزر گئے ہیں وادی میں ابھی تک کرفیو نافذ ہے جس سے شہریوں کی زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ بھارتی وزیر خارجہ نہیں کر سکتیں: سرتاج عزیز

اطلاعات کے مطابق آدھے ماہ سے جاری کرفیو کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں ادویات کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کشمیریوں کے علاج معالجے میں بھی مشکلا ت کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں ماورائےعدالت قتل کی تحقیقات کی جائے،ملیحہ لودھی

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حالیہ کشیدگی میں شہیدہونے والے کشمیری شہریوں کی تعداد پچپن ہو گئی ہے جبکہ پانچ ہزار کشمیری زخمی ہیں۔

بھارتی فوج نہتے کشمریوں پر گولیوں اور پیلیٹس کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ کشمریوں کو آزادی کے حق میں آواز بلند کرنے سے روکا بھی جا رہا ہے۔

مزید جانئیے: بھارتی بربریت کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا اعلان

حریت رہنما تاحال نظر بند ہیں اور کسی بھی احتجاجی سرگرمی پر بھارت کی دہشتگر فورسز طاقت کا استعمال کر تی ہیں۔

install suchtv android app on google app store