بھارتی بربریت کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا اعلان

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس فائل فوٹو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

قومی سلامتی کمیٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سمیت عالمی سطح پر اٹھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں کشمیریوں کی اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سول اور عسکری قیادت ہم آواز ۔ بھارتی افواج کی بربریت پر بھارت اور عالمی تنظیموں کو دو ٹوک پیغام۔ معاملہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اٹھانے کا فیصلہ۔ برہان الدین وانی جدوجہد آزادی کے شہید قرار۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا بے رحمانہ استعمال انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد کو اندورنی معاملہ قرار دینا غلط ہے ۔ بھارت کشمیریوں کے حق خودارادی کو دبا کر کشمیر پر قبضے کو جائز قرار نہیں دے سکتا۔ سول اور عسکری قیادت نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ قتل عام کی تحقیقات اور حقائق جاننے کے لیے مشن مقبوضہ کشمیر بجھوایا جائے۔اجلاس میں آرمی چیف ، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم وفاقی وزرا ء نے شرکت کی۔

install suchtv android app on google app store